وزیراعظم کی جانب سے نجم سیٹھی کو پی سی بی چیئرمین بنانے کی منظوری

Najam Seethi New Chairman of PCB Photo File 640x480
نجم سیٹھی کو پی سی بی کا نیا چئیرمین مقرر کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سابق چئیرمین نجم سیٹھی کو ایک بار پھر سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین بنانے کی منظوری دے دی۔
مردان ٹائمز کو ملنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے نجم سیٹھی کو ایک پھر سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین بنانے کی منظوری دے دی، جبکہ نجم سیٹھی کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن کچھ دیر میں جاری کر دیا جائے گا۔
اس سلسلے میں مزید خبروں کے مطابق پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو کو آئی پی سی وزارت کی جانب سے سمری میں 2 نام موصول ہوئے تھے۔ زرایع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرکٹ بورڈ کو 2 نام بھجوائے، اور دونوں کی منظوری دے دی گئی۔
اس حوالے سے مزید تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں 4 نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں گے، اسی طرح 2019ء کا کرکٹ بورڈ آئین بھی ختم کر دیا جائے گا، اور اس کے علاوہ 2019ء میں وزیرِ اعظم کے دو نامزد کردہ ناموں کو بھی ختم کر دیا جائے گا۔
مزید اطلاعات کے مطابق تیسرے نوٹیفکیشن میں 2014ء کا پرانا آئین بحال کر دیا جائے گا اور چوتھے نوٹیفکیشن میں موجودہ بورڈ کو چلانے کے لیے ایک نئے سیٹ اپ کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
مردان ٹائمز کو جو اطلاعات موصول ہوئی ہیں اس کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کی سلیکشن کے لیے فوری طور پر عبوری سلیکشن کمیٹی بنائی جائے گی جو کھلاڑیوں کا اعلان بھی کرے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

Related Posts