پاکستان میں چین سے کرونا وائرس کا ایک نیا وئیرینٹ آنے کا خطرہ

Covid-19-Swab-Test-640x480
پاکستان میں چین کی طرف سے نئے ویرئینٹ آنے کا خطرہ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: چین میں کرونا وائرس پھیلنے سے پاکستان میں چین سے ایک بار پھر کرونا وائرس پاکستان میں آنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے حکام نے کہا ہے کہ چین میں لاک ڈاؤن کھلنے اورآزادانہ آمد ورفت کی وجہ سے پاکستان میں کورونا کے ویریئنٹ آنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
اس حوالے سے این سی او سی کے حکام نے مزید کہا ہے کہ پاکستان چین سے آنے والے کسی بھی کورونا کے ویریئنٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ ماضی میں بھی چین کی طرف سے پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینئٹ آئے جنہیں بروقت کنٹرول کیا۔ حکام کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں چونکہ کرونا کے خلاف ویکسین لگائی جا چکی ہے اس لئے اب یہاں پر کسی بھی وئیرینٹ کا خطرہ کم ہے۔
این سی او سی حکام کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں تقریباً 90 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن مکمل ہے اور اسی طرح 95 فیصد آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ چکی ہے۔
یاد رہے کہ اس وقت پاکستان کے ہمسایہ ملک چین میں کورونا کے نئے ویریئنٹ کے کیسز میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق تقریباً 20 لاکھ لوگ کرونا کے نئے وئیرینٹ سے متاثر ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں