الیکشن کمیشن کی جانب سے 31 دسمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی

Election commission of Pakistan Board 640x480
پاکستان کے الیکشن کمیشن کے دفتر کے آگے لگا ہوا بورڈ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان کے الیکشن کیمشن کی جانب سے رواں ماہ یعنی 31 دسمبر کو وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول ملتوی کر دیا ہے، جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
مردان ٹائمز کے مطابق رواں ماہ 31 سمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملتوی کردئے ہیں، جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
رواں ماہ وفاقی حکومت نے پاکستان کے رالخلافہ اسلام آباد کی یونین کونسلز کی تعداد 101 سے بڑھا کر 125 کر دی تھی، اور یہی وجہ ہے کہ نئی یونین کونسلز کی حد بندی سے متعلق کام ہونا باقی تھا جس کی وجہ سے ملتوی ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی طرف سے ایک مختصر فیصلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق "اس سلسلے میں قانونی نکات اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے 23 دسمبر کے فیصلے کو سامنے رکھتے ہوئے اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول وقتی طور پر ملتوی کیا جاتا ہے۔”
اس سے قبل وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں پاکستان کے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی تھی کہ وہ تمام فریقین کو سن کر اس بارے میں فیصلہ کرے۔ اسلام آباد کے ہائی کورٹ میں پاکستان کے وفاقی حکومت نے موقف اپنایا تھا کہ الیکشن کمیشن کو حکومت کی طرف سے نئی حلقہ بندیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن سے 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ پاکستان کے الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کی یہ استدعا مسترد کردی تھی اوراس کے جواب میں کہا تھا کے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں