قومی سلامتی اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے پر اتفاق

PM Shahbaz Sharif in Meeting Photo File 640x480
وزیراعظم شہاز شریف میٹنگ کے دوران۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

مردان ٹائمز کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی صدارت میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ مشکلوں سے حاصل کیا گیا امن کسی کو خراب نہیں کرنے دیں گے۔
اس حوالے سے مزید خبروں کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کے اجلاس میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آہنی عزم اور ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مزید کہا کہ ملکی سلامتی کو چیلنج کرنے والوں کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، قوم کی دعائیں اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے چپے چپے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ مردان ٹائمز کو ذرائع سے ملنے والی مزید خبروں کے مطابق اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں