اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مزید 43 ارکان کےا ستعفے منظور کرلئے

National Assembly Session
فوٹو: فائل

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور کرلئے ہیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور کرلئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے چند دن قبل منظوری کے لیے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے۔
اس حوالے سے اسپیکر آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مزید 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے گئے ہیں، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے استعفوں کی منظوری کی سمری الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہے۔
مردان ٹائمز کو حاصل ہونے والی تازہ ترین خٰبروں کے مطابق پی ٹی آئی کے 43 ارکان کے استعفوں کی منظوری کی سمری الیکشن کمیشن کو موصول ہو گئی ہے۔
دوسری طرف پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے منحرف ارکان ہی اب قومی اسمبلی میں باقی بچے ہیں۔ زرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان سردار طالب نکئی اور نواز الہٰی کے استعفے منظور نہیں ہوئے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سردار طالب نکئی اور نواز الہٰی کے استعفے منظور نہیں ہوئے، 2 ارکان نے چھٹی کی درخواست دے رکھی تھی اور اسمبلی میں پڑھی جا چکی ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے 22 جنوری کو 43 مزید استعفے اپریل 2022 سے منظور کیے ہیں۔ مزید خبروں کے مطابق اسپیکر نے ان 43 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھی 22 جنوری کو بھیجا گیا تھا۔
اُدھر پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن میں گزشتہ روز ایک درخواس جمع کرائی تھی کہ ان کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہ کئے جائے، کیونکہ ہم 45 اراکینِ قومی اسمبلی اپنے استعفے واپس لے رہے ہیں، اسپیکر اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو استعفے واپس لینے کا بتا دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے اپنے درخواست میں یہ استدعا کی تھی کہ اسپیکر اگر استعفے منظور کرتے ہیں تو ہمیں ڈی نوٹیفائی نہ کیا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں