کراچی: پاکستان میں امریکی ڈالرکی نہایت اونچی پرواز جاری ہے جس کی وجہ سے پاکستانی روپیہ تاحال سنبھل نہیں ہورہا ہے اور مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی پاکستان روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہونا شروع ہوا اور اس نے یکدم اونچی اڑان بھری ہے۔
مزید خبروں کے مطابق امریکی ڈالر آج انٹربینک میں اچانک 9 روپے 11 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 240 روپے کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔ اس کے مقابلے میں کل یعنی بدھ کے روز انٹر بینک میں ڈالر 230 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔
امریکی ڈالر کی انٹربینک میں بلند ترین قیمت پاکستان میں 239 روپے اور 94 پیسے تک پہنچ گئی تھی اور یہ 28 جولائی 2022 کو ہوا تھا، تاہم اس کے بعد ڈالر کی قدر میں مسلسل گراوٹ ریکارڈ کی گئی تھی۔
تاہم آج امریکی ڈالر کی قدر اوپن مارکیٹ میں 12 روپے مہنگا ہو کر 255 روپے کا ہو چکا ہے۔
پاکستان کے اسٹاک ایکسچینج اور کاروبار کا کیا صورتحال ہے؟
اگر چہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے لیکن پھر بھی آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ہے۔
آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 469 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 254 پر آ گیا ہے۔ اس کے مقابلے میں اگر گزشتہ روز کے کاروبار سے موازنہ کیا جائے تو یہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 39 ہزار 785 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Menu