پشاور دھماکے میں شہداء کی تعداد 93 تک ہوگئی، جبکہ 212 زخمی

Peshawar police line bomb blast Photo Jang News 640x480
پشاور دھماکے میں ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ میں امدادی کاروائیوں میں مصروف ہین۔ فوٹو: جنگ نیوز

پشاور: پولیس لائینز پشاورمیں واقع مسجد میں کل خودکش دھماکے میں شہداء کی تعداد 93 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 212 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق کل پولیس لائینز پشاور میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں شہداء کے تعداد 92 جبکہ زخمیوں کی تعداد 212 تک پہنچ گئی ہیں۔
دوسری جانب پشاور میں کام کرنے والے ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رات 12 سے اب تک 17 شہداء کے جسدِ خاکی اور ایک زخمی کو ملبے سے نکالا گیا ہے۔
اُدھر پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک ہمارے اسپتال میں مجموعی طور پر 83 لاشیں لائی گئی ہیں۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان کے مطابق اب تک اس دھماکے میں مجموعی طور پر 55 زخمیوں کو لایا گیا ہے جوکہ یہاں پرزیرِ علاج ہیں۔
دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد میں ڈی ایس پی عرب نواز، 5 سب انسپکٹرز، مسجد کے پیش امام اور ملحقہ پولیس کوارٹر کی رہائشی خاتون بھی شامل ہیں، دھماکے کے بعد ریسکیو کارروائیاں رات میں بھی جاری رہیں۔
پشاور کے ریسکیو ادارے کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مسجد کے ملبے تلے اب بھی متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ جائے وقوعہ پر بھاری مشینری سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
دھماکے کی جگہ پر پاک فوج کے ریسکیو دستے بھی پہنچے ہوئے ہیں اور وہ بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ اس حوالے سے پشاور کے سی سی پی او محمد اعجاز خان کا کہنا ہے کہ بظاہریہ دھماکا خودکش حملہ لگتا ہے، مبینہ خودکش حملہ آور کا سر بھی مل گیا ہے، ریسکیو آپریشن کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ دھماکا کس نوعیت کا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں