شاہد حاقان عباسی (ن) لیگ کی نائب صدارت کے عہدے سے مستعفی

Shahid Khaqan Abbasi Photo Jang news 640x480
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی. فوٹو: جنگ نیوز

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنے پارٹی عہدے سے استعفیٰ ہوگئے ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ (ن) کے عہدے سے اسعفٰی دے دیا ہے۔ انھوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ملک کی بہتری کیلئے ’’ری امیجننگ پاکستان‘‘ کے فورم سے اپنے ملک کی فلاح و بہبود کا پیغام پھیلائے گا۔
ایک نجی ٹی وی چینل سے پاکستان کے پارلیمنٹ ہاؤس میں بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے اس بات کو مسترد کر دیا کہ جنرل باجوہ کی ریٹائرمنٹ سے قبل وہ ان کیلئے دوسری مرتبہ توسیع کیلئے کام کر رہے تھے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے نون لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف کو لندن میں تجویز دی تھی کہ اگر جنرل باجوہ کو توسیع دینے کیلئے حکومت کو مجبور کیا جائے تو اس سے بہتر ہوگا کہ حکومت چھوڑ دی جائے۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں انکشاف کیا کہ تین سال قبل ہی انھوں نے نواز شریف پرواضح کر دیا تھا کہ اگر مریم نواز کو پارٹی میں سینئر عہدے پربٹھایا گیا تو ان کیلئے پارٹی میں رہنا ممکن نہیں ہوگا۔ انھون نے مزید بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب سے مریم لندن سے آئی ہیں اس وقت سے ان کی مریم سے بات چیت نہیں ہوئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں