پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں مزید 30 روپے اضافے کا امکان

Petrol filling_640x480
پیٹرول پمپ پر ایک گاڑی میں پیٹرول ڈالتے ہوئے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد ملک میں پیٹرول مزید 30 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے، جبکہ وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر غور کررہی ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق آئی ایم ایف کی پاکستان کی حالیہ دورے اور حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد ملک میں پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے ساتھ ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوجائے گا، جبکہ دوسری جانب آئی ایم ایف نے پاکستان کو ٹیکس ریونیو ہدف میں اضافے کا کہا ہے۔
اس سلسلے میں وفاقی حکومت پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی موجودہ زیادہ سے زیادہ حد 50 روپے فی لیٹر میں مزید 20 سے 30 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے پر غور کرہی ہے اور اسکو 70 سے 80 روپے فی لیٹر کرنے اور پیٹرولیم مصنوعات پر 17فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے تاکہ پیٹرولیم لیوی کے ہدف کو حاصل کیا جاسکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں