اسلام آباد: انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت عدم حاضری کی بنیاد پر مسترد کردی ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے دائر کردہ عبوری ضمانت عدم حاضری کی بنا پر مسترد کر دی ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق فوجداری مقدمات کی پیروی کرنے والے وکیل افتخار شیروانی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے ضمانت کی منسوخی پر اُنھیں اس عدالتی فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنی ہو گی۔
وکیل افتخار شیروانی نے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اگر ملزمان ضمانت کی درخواست واپس لے لیتے ہیں تو پھر پولیس اُنھیں اس مقدمے میں گرفتار کرسکتی ہے۔
Menu