وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے اپنے زیر استعمال بم پروف گاڑی واپس کردی

Molana Asad Mahmood JUI Photo Geo News 640x480
وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود۔ فوٹو: جیو نیوز

اسلام اباد: پاکستان کے وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے اپنے زیر استعمال کابینہ ڈویژن سے ملنے والی بم پروف گاڑی کفایت شعاری کے تحت واپس کردی۔
مردان ٹائمز کے مطابق جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اور پاکستان کے وفاقی وزیر مواصلات نے سب سے پہلے پہل کرتے ہوئے کفایت شعاری مہم کے تحت مجاز 1800 سی سی گاڑی بھی نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔


اس حوالے سے مولانا اسعد محمود کے ترجمان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیربرائے مواصلات مولانا اسعد محمود اپنی ذاتی گاڑی استعمال کریں گے۔


اس سلسلے میں وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت وزارت کے اخراجات میں بھی کمی لائی جائے گی۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے اسلام آباد میں ہونے والے ایک حالیہ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے کفایت شعاری اقدامات کی منظوری دی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں