امریکی ڈالر کی انتہائی اُونچی اُڑان، 18 روپے اور 89 پیسے مہنگا ہوگیا

Pakistani Rupee vs US Dollar Photo Jang News 640x480
پاکستانی روپے اور امریکی ڈالر کا تقابلی جائزہ۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر نے اچانک اونچی اڑان بھردی جس کے بعد روپے کی قدر مزید گراوٹ کی شکار رہی اور اپنی قدر پھر گنوا رہا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔
مزید تازہ ترین خبروں کے مطابق پاکستان کے انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 18روپے 89 پیسے مہنگا ہونے کے بعد اس کی قدر 285 روپے کا ہو گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر فروخت کرنے والا اس کی قیمت 291 روپے مانگ رہا ہے۔
یاد رہے کہ کل انٹر بینک میں امریکی ڈالر 266روپے 11 پیسے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسجینج کی کیا صورتحال ہے؟
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت صورتحال رہی ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 340 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 753 پر آ گیا ہے۔ جبکہ کل کے روز 100 انڈیکس 40 ہزار 412 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں