بلوچستان کے ہائیکورٹ کی طرف سے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے گئے

Imran Khan PTI Chairman Photo File 640x480
عمران خان پی ٹی آئی چئیرمین جلسہ عام سے تقریر کر رہے ہے۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ہائیکورٹ نے ملکی اداروں کے خلاف بیان بازی کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے ہیں۔
مردان ٹائمز کے مطابق صوبہ بلوچستان ہائیکورٹ کے میں انصاف لائرز فورم کے رہنما اقبال شاہ ایڈووکیٹ کی طرف سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست جمع کرائی تھی۔ درخواست میں سائل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بجلی روڈ تھانے میں مقدمہ درج نہیں ہوسکتا کیونکہ جس الزام پر مقدمہ درج ہوا وہ بجلی روڈ تھانےکی حدود ہی نہیں۔
اس کے علاوہ انصاف لائرز فورم کے رہنما کی طرف سے عمران خان کے خلاف درج ایف آئی آر کو ختم کرنے کی استدعا کی ہے۔ اس درخواست پر بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس ظہیر الدین کی جانب سے مختصر سماعت کی گئی اورپی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کےخلاف درج مقدمہ ختم کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دو ہفتوں کے لیے معطل کر دیے۔
کیس کی سماعت کے دوران بلوچستان ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے معطل کرتے ہوئے دونوں فریقین کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ یاد رہے کہ کوئٹہ کی ایک عدالت کی طرف سے گذشتہ روز ملکی اداروں کے خلاف بیان بازی کیس میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جن کی تعمیل کے لیے کوئٹہ پولیس آج لاہور پہنچی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں