لاہور عدالت نے عمران خان کی وارنٹ گرفتاری 16 تک معطل کردیے

Imran Khan PTI Chairman speech in Peshawar Jalsa. Photo File 640x480
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے۔ فوٹو: فائل

لاہور: خاتون جج کو دھمکی کیس کے سلسلے میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیضان حیدر گیلانی کی عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وکلاء پیش ہوئے۔
مردان ٹائمز کے مطابق اسلام آباد کی عدالت کے جج نے عمران خان کی طرف سے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کے سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹِ گرفتاری 16 مارچ تک معطل کر دیے۔
عدالت میں سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان پر لگائی گئی تمام دفعات قابلِ ضمانت ہیں۔ اس پر اسلام آباد عدالت کی معزز جج نے سوال کیا کہ اس سے پہلے کیا قابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری ہوئے تھے؟
اس کے جواب میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے وکیل نے جج کو جواب دیا کہ اس سے پہلے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں قابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری نہیں ہوئے۔
سماعت کے دوران معزز عدالت نے سابق وزیراعظم کے وکلاء کو دستاویزات ٹھیک کر کے دینے کی ہدایت کر دی اوراس دوران یہ بھی کہا کہ 15 منٹ سے پڑھ رہا ہوں مجھے آپ کی طرف سے دی گئی دستاویزات سمجھ نہیں آ رہیں۔
اس کے بعد عدالت نے عمران خان کی وارنٹ گرفتاری 16 مارچ تک معطل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں