وزیرخزانہ اسحاق ڈار ائی ایم ایف سے مذاکرات کے لئے واشنگٹن جائیں گے

Finance Minister Ishaq Dar Photo File 640x480
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کررہے ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ افسران پر مشتمل وفد 10 سے 16 اپریل 2023 تک آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لئے امریکہ جائیں گے۔
مردان ٹائمز کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستان کا ایک اعلیٰ افسران پر مشتمل وفد اپریل کے آئیندہ چند دنوں میں واشنگٹن کا دورہ کرنے والا ہے جہاں پر وہ آئی ایم ایف کو مزید تجاویز دیں گے۔
مزید خبروں کے مطابق آئی ایم یف سے مذاکرات کے لئے جانے والے اس وفد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اور گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت دیگر اعلیٰ حکام شامل ہونگے۔
پاکستان کا یہ اعلیٰ سطح وفد پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچنے کے لئے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سامنے جاری پروگراموں کی بحالی کے لیے ڈالر کی آمد کے لیے نئی تجاویز پیش کر سکتے ہیں.
یہ توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان کا یہ اعلیٰ سطحی وفد آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام سے تعطل کا شکار فنڈ پروگرام کی بحالی کے لیے آئندہ بات چیت میں درخواست کرے گا۔
اس ملاقات کے دوران پاکستان اور ائی ایم ایف کے حکام زیر التواء 9 ویں جائزے کو کامیابی سے مکمل کرنے کی صورت میں 6.5 ارب ڈالرز کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت بقیہ 10ویں اور 11ویں جائزے کو یکجا کرنے کے امکان پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں