میران شاہ: پاکستان کے قبائلی ضلعے شمالی وزیرستان میں شرپسند افراد نے سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ کردیا، جس کے بعد دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ جسکے نتیجے میں پاک فوج کے تین اہلکار جام شہادت نوش کرگئے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپ میں تین فوجی اہلکار شہید ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے پاکستان کے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ایک بیان جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق یہ جھڑپ نو اور 10 جون کی رات ہوئی جس میں تین شدت پسند ہلاک ہوئے اور چار زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق دونوں اطرف سے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 40 سالہ صوبیدار اصغر علی (سکنہ لکی مروت)، 26 سالہ سپاہی نسیم خان (سکنہ لکی مروت ضلع) اور 22 سالہ سپاہی محمد زمان (سکنہ ایبٹ آباد) ہلاک ہو گئے۔