الیکشن سے ایک دن قبل حالات کشیدہ، ایک ہی دن دو دھماکے، 27 افراد شہید

Bomb Explosion 640x480
بیم دھماکے کے بعد والی مناظر۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ: ملک میں عام انتحابات سے ایک دن پہلے بلوچستان میں دو دھماکوں میں 26 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوگئے۔

مردان ٹائمز کے مطابق ملک میں عام انتحابات سے ایک دن پہلے صوبہ بلوچستان میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں اور ایک ہی دن میں دو دھماکے ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے 27 افراد جانبحق ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے مزید خبروں کے مطابق بلوچستان میں پہلا دھماکا ضلع پشین میں خانوزئی کے علاقے میں آزاد امیدوار اسفند یار کاکڑ کے دفتر کے سامنے ہوا جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس

خبروں کے مطابق اس دفتر کے سامنے دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جبکہ دھماکے کے وقت اسفند یار کاکڑ دفتر میں موجود نہیں تھے۔

اس بارے میں مزید خبروں کے مطابق اس کے کچھ ہی دیر بعد ضلع قلعہ سیف اللّٰہ میں ایک بڑا دھماکہ ہوا جسے میں جے یو آئی ف کے دفتر کو نشانہ بنایا گیا جس میں 12 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوئے۔ تاہم جے یو آئی کے دفتر کے سامنے ہونے والے دھماکے میں بھی جمیعت علماء اسلام کے رہنما مولانا عبدالواسع محفوظ رہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں