کابل: افغان طالبان چاروں اطراف سے کابل شہر میں داخل ہو رہے ہیں اور عام معافی کا اعلان کردیا ہے.
افغانستان سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق افغان طالبان ملک کے دارالحکومت کابل میں چاروں اطراف سے داخل ہو رہے ہیں. دوسری طرف افغان طالبان کی طرف سے عام معافی کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے.
افغان طالبان کے ترجمان کی جانب سے کابل شہرمیں پرامن طریقے سے داخل ہونے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ عام معافی کا اعلان بھی ان کی جانب سے آیا ہے. افغان ترجمان کی جانب سے طالبان کو ہدایات دی گئی ہے کہ شہر میں داخل ہونے کے وقت کوئی ہلاکتیں نہ ہو. اورجو لوگ کابل شہر سے باہر جانا چاہتے ہو ان کو جانے دیا جائے. دوسری جانب کابل شہر میں جگہ جگہ پر سائرن بج رہے ہٰیں اور ہر طرف سے فائرنگ کی آوازیں آرہی ہے. جبکہ فضا میں ہیلی کاپٹر پروازیں کررہے ہیں.
مردان ٹائمز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کابل شہر کے تمام داخلی دروازوں پر کھڑے ہیں اور اپنے امیر کے حکم کے انظار میں ہیں. دوسرے صوبائی دارالحکومتوں کی طرح کابل میں بھی افغان فوج کی جانب سے کوئی مزاحمت نہیں دکھائی گئی. اور آسانی سے سرینڈر کرنے کے لئے آمادہ نظر آرہی ہے. جبکہ دوسری جانب مرکزی حکومت بھی مذاکرات کے لئے تیار ہے.
اقتدار کی منتقلی کے لئے کابل حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات جاری
باوصوق زرائع کے مطابق طالبان کی ایک وفد افغانستان میں اقتدار کی پرامن منتقلی کے لیے افغان صدارتی محل میں داخل ہوگئے ہیں جہاں پر طالبان اورکابل کے صدارتی محل کے عہدیداروں کے درمیان مذاکرات جاری ہے. مذاکرات کے دوران طالبان نے اقتدار کی پرامن منتقلی کے لئے زور دیا ہے.
افغانستان سے آخری اطلاعات کے مطابق طالبان اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ افغان فوج سرینڈر ہوکر طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دے تا کہ مزید خونخرابہ نہ ہوجائے. جبکہ دوسری طرف اگر یہ مذاکرات ناکام ہوجائے تو جو طالبان کابل شہر کے تمام مرکزی دروازوں پر کھڑے ہیں ان کو کابل کے دارالحکومت کے مرکز میں داخل ہونے کا حکم دیا جائے گا.
Menu