امریکہ کا پاکستان سے افغانستان میں سیاسی حل کے لئے مدد طلب

nedprice-640x480

واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان اور چین سے افغانستان میں سیاسی مسئلے کوحل کرنے کے لئے مدد طلب کی ہے.
مردان ٹائمز کو واشنگٹن سے حاصل ہونے والی اطلاعات کےمطابق امریکی محکمہ خارجہ نے افغانستان میں سیاسی سمجوتے اور فریقین کے درمیان پائیدار حل کے لئے پاکستان اور چین سے مدد کی درخواست کی ہے.
امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام پڑوسی ممالک افغان مسئلے کی پائیدار حل کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرے. جبکہ اس سلسلے میں امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس نے خصوصی طور پر پاکستان اور چین سے اس مسئلے میں اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے.
امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس نے پریس بریفنگ میں مزید کہا کہ ہماری انتظامیہ افغانستان میں امن کے لیے تمام پڑوسی ممالک سے مستقل رابطے میں ہے. انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے افغانستان کے تمام پڑوسیوں خاص طور پر پاکستان اور چین کے سامنے یہ بات رکھی ہے کہ افغانستان میں امن، سلامتی، استحکام اور سیاسی تصفیے کی حل کرنے میں ہماری مدد کریں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں