ماسکو: روس کی اعلیٰ قیادت کی میٹنگ میں مغربی ممالک کی جارحانہ رویے پر کڑی تنقید، روس فوجی کاروائی میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا.
مردان ٹائمز کو ماسکو سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی صدرات میں وزرات دفاع کا ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں روسی صدر نے کہا کہ اگر مغربی ممالک نے روس کے خلاف اپنا جارحانہ رویہ ختم نہیںکیا تو روس حملے کے لئے تیار ہے.
وزارت دفاع کے اجلاس میں شرکت کے دوران روسی صدر نے مزید کہا کہ نیٹو کے مغربی ممالک یوکرین میں اپنے فوجی طاقت اور تنصیبات میں اضافہ کر رہا ہے جس کی وجہ سے روس پر داغے جانے والے میزائلوں کا وقت کم ہوکر 7 سے 10 منٹ کے دوران ہوجائے گا.
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ مذکورہ بالا حقیبت کو سامنے رکھتے ہوئے روس ایسے حالات میں اپنے تمام وسائل بروئےکار لاتے ہوئے جوابی کاروائی کرے گا اور ہم ایسا کرنے میں حق بجانب ہونگے.
یاد رہے کہ روس اور نیٹو ممالک کے درمیان یوکرین کے مسئلے پر اختلافات نے شدت اختیار کی ہوئی ہے اور دونوں اطراف سے سخت بیانات کا سلسلہ جاری ہے.
Menu