ماسکو: روسی وزارت دفاع کی جانب سے ایک تازہ ترین بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے یوکرین کے خیرسون علاقے پر مکمل طور پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے.
مردان ٹائمز کو ماسکو سے حاصل ہونے والی تازہ ترین صورتحال کے مطابق روسی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انھوں نے یوکرین کے علاقے خیرسون پر مکمل قبضے کا دعویٰ کیا ہے. اس حوالے سے روس کے وزارت دفاع کے ترجمان نے مزید بتایا کہ روسی افواج ڈونباس کی باغی گروپوں کے ساتھ مل کر یوکرین پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں.
روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہ روس روسی افواج نے یوکرین کے 6 جنگی جہازوں، 7 ہیلی کاپٹروں اور 13 بغیر پائلٹ والے ہوائی جہازوں کو مکمل طور پر تباہ کیا ہے.
روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے مزید کہا کہ روسی افضائی نظام کے بدولت یوکرین کے دو ایس ایو 24 اور ایس یو 25 جنگی جہازوں جبکہ ایک ایم آئی 8 ہلی کاپٹر کو تباہ کردیاگیا ہے. اس کے علاوہ روس کے فضائی فورسز نے یوکرین کے قوم پرستوں اور کرائے کے فوجیوں کے ایک اڈے پر بھی قبضے کا دعویٰ کیا ہے.
Menu