براہموس میزائل نظام محفوظ ہے، بھارت کا دعویٰ

Raj Nat Singh 640x480
فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت کا براہموس میزائل نظام محفوظ ہے اور ہم اپنے میزائل نظام کا دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں.
مردان ٹائمز کو نئی دہلی سے ملنے والی خبروں کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے براہموس میزائل سسٹم کے حوالے سے بیان دیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ براہموس میزائل کا نظام نہایت ہی محفوظ ہے اور ہم اپے ہتھیاروں کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں.
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے براہموس میزائل کے پاکستان کے علاقے میاں چنوں میں گرنے کے حوالے سے بھارتی پارلیمنٹ کو مزید بتایا کہ ‘ہم اپنے ہتھیاروں کے نظام کی حفاظت اور سیکورٹی کو بے حد ترجیح دیتے ہیں تاہم اگر ہمارے اس میزائل نظام کو پھر بھی کوئی خامی پائی گئی تو اس کو فوری طور پر دور کردیا جائے گا’.
بھارتی وزیر دفاع کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے یعنی نو مارچ کو بھارت کی جانب سے براہموس میزائل کا معمول کا معائنہ جاری تھا اور اس دوران یہ میزائل فائر ہوکر پاکستان کے علاقے میاں چنوں میں گرگیا تھا. تاہم خوشقسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں‌ہوا تھا جس کی اہم وجہ یہ تھی کہ اس میزائل کا وار ہیڈ فعال نہیں‌ کیا گیا تھا.
پاکستان کی جانب سے اس واقعے کو ایک سنگین کوتاہی قرار دیا گیا تھا اور اس معاملے کو مشترکہ طور پر تفتیش کا مطالبہ کیا گیا تھا. پاکستان نے نئی دہلی سے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ مستقبل میں ‘غلطی سے میزائل فائر’ ہونے کی واقعات کو روکا جائے اور اس حوالے سے وضاحت مانگی گئی ہے.
بھارتی وزیر دفاع نےپارلیمنغ کو مزید کہا ہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں‌ہوا اور نہ ہی کوئی شخص زحمی ہوا ہے تاہم بھارت کی جانب سے اس معاملے کی اعلیٰ سطح پر تفتیش جاری ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں