غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری، 15 فلسطینی شہید جبکہ اقوام متحدہ حاموش

Israeli ari attacks on Ghaza Photo By BBC and gettyimages_640x480
Israeli ari attacks on Ghaza. Photo: By BBC and gettyimages

غزہ: اسرائیلی طیاروں کی جانب سے غزہ کے نہتے اور مظلوم فلسطینی عوام پر وحشیانہ بمباری کے باعث 5 سالہ بچی سمیت دیگر 15 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ 100 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوگئے ہیں۔
مردان ٹائمز کو غزہ سے ملنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ پر بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں ایک پانچ سالہ بچی سمیت دیگر 15 سے زائد نہتے فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
اس حوالے سے مزید خبروں کے مطابق اسرائیلی صیہونی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی شہادت میں مزید اضافے کا حدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے فلسطین کے مقامی وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری کی وجہ سے شہید ہونے والے افراد میں ایک 5 سالہ بچی بھی شامل ہے۔
دوسری طرف وحشی اور صیہونی اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طیاروں نے جہادی تنظیم کے کمانڈر تیسیر الجبری کو نشانہ بنایا۔ جبکہ اس کے علاوہ غزہ سے ایسی اطلاعات بھی آرہی ہے کہ وہاں پر کئی فضائی حملے کیے گئے ہیں۔ دوسری طرف صیہونی اسرائیلی ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں دیگر مزید اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔


ادھر اگر دیکھا جائے تو اس سے پہلے روس نے جب یوکرین پر حملہ کردیا تو ساری مغربی میڈیا نے ایک بونچھال کھڑا کردیا تھا اور ساری دنیا کے ممالک سے کہا تھا کہ یوکرین پر روسی حملے کی مذمت کی جائے لیکن فلسطین کے بارے میں اقوام متحدہ سمیت مغربی دنیا کے تمام ممالک صرف اور صرف حاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی وحشانہ صیہونی اسرائیلی کی شدید مذمت.
غزہ کے نہتے فلسطینی عوام پر اسرائیل کی وحشانہ بمباری کے ردعمل میں پاکستان کے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 5 سالہ بچی سمیت دیگر 15 نہتے فلسطینیوں کی شہادت اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستانی وزیراعظم نے مزید کہا کہ صیہونی ریاست وحشانہ بمباری کی پراوہ کیے بغیر فلسطینوں کو نشانہ بنارہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں