ایران نے طویل فاصلے تک مار کرنے والا کروز میزائل تیار کرنے کا دعویٰ کردیا

Iran cruize missile Photo Jang News 640x480
ایران کی جانب سے نئے کروز میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔ فوٹو: جنگ نیوز

تہران: ایرانی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے طویل فاصلے تک مار کرنے والا کروز میزائل تیار کر لیا ہے۔
مردان ٹائمز کو تہران سے ملنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر امیر علی حاجی زادہ نے ایرانی سرکاری ٹی وی پر اپنے حالیہ نشرہونے والے انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران نے طویل فاصلے تک مار کرنے والا کروز میزائل تیار کیا ہے جس کی رینج 1650 کلومیٹر ہے۔
انٹرویو کے دوران ایرانی کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ کروز میزائل کو ایران کے میزائل ہتھیاروں میں شامل کر دیا گیا ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے مزید کہا کہ ایرانی میزائل سسٹم کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ اس موقع پر امیر علی حاجی زادہ کا کہنا ہے کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں