حکومت کی جانب سے تحریک انصاف پر پابندی کے اشارے مل رہے ہیں، زلمے خلیل زاد

Zalmy khalilzad during an interview Photo File 640x480
امریکہ کے سابق ایلچی زلمے خلیل زاد۔ فوٹو: فائل

نیویارک: امریکہ کے سابق خصوصی ایلچی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ایک بار پھر پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ پاکستان کی پارلیمنٹ آئندہ چند روز میں پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرسکتی ہے۔
مردان ٹائمزکے مطابق امریکہ کے سابق ایلچی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے اور پاکستان کی اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوشش کی ہے اور سوشل میڈیا کی نیٹورک ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ سے عمران خان کو الیکشن کیلئے نااہل قرار دینے کا بھی کہہ سکتی ہے، انھوں نے کہا کہ ان اقدامات سے سیاسی پولرائزیشن اور تشدد میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: مغربی دنیا نے روس پر تمام پابندیاں لگائیں لیکن اسرائیل پر 50 سالوں میں ایک پابندی نہیں لگائی، ترکی الفیصل
امریکہ کے سابق ایلچی زلمے خلیل زاد نے مزید کہا ایسا لگتا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو ریاست کا دشمن نمبر ون بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔


زلمے خلیل زاد نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے اس طرح کے اقدامات پاکستان کے سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے بحران کو مزید گہرا کریں گے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ ممالک نے پہلے ہی پاکستان میں سرمایہ کاری کو معطل کردیا ہے اور اسی طرح پاکستان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ بھی غیریقینی کا شکار ہے، انھوں نے کہا کہ مذکورہ اقدامات سے پاکستان کیلئے عالمی حمایت میں مزید کمی آئے گی۔
زلمے خلیل زاد نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امید ہے کہ پاکستان کی سیاسی قیادت قومی مفاد کو نقصان پہنچانے والی تباہ کن سیاست سے باہر نکلے گی اور اگر ایسا نہ کیا تو میری پاکستان کے بارے میں تشویش بڑھتی جارہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں