ریاض: خلیجی عرب ملک سعودی عرب میں ایک بار پھر کرونا وائرس نے سر اُٹھانا شروع کردیا ہے اور اس کے نئے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
مردان ٹائمز کو ریاض سے ملنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ پیر کو کورونا وائرس کے 280 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں اور 2 اموات کی تصدیق ہوئی۔
اس حوالے سے عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کرونا وائرس کے مثبت کیسسز سامنے آئے ہیں ان میں ریاض میں 102، جدہ میں 32، دمام میں 15، طائف میں 11 اور دیگر شہروں میں 10 سے کم کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت مُلک میں 68 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 123 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔
Menu