فرانس میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ سے زائد کیسز سامنے آگئے

کرونا وائرس ٹیسٹ

پیرس: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ کرونا کے کیسز رپورٹس ہوئے ہیں.
مردان ٹائمز کو پیرس سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق پیرس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں. محکمہ صحت کے مطابق فرانس میں تین دن مسلسل ایک لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں.
فرانس کے محکمہ صحت نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 104،611 کرونا کیسز سامنے آئے ہیں. فرانس میں کرونا وائرس کی اتنی بڑی تعداد اس وقت سامنے ائی ہے جب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور ان کے حکومتی رفقاء کوویڈ سے متعلق حفاظتی اقدامات پر ایک اہم اجلاس میں تبادلہ خیال کرنے والے ہیں.
فرانسیسی حکام اومیکرون قسم کے تیزی سے پھیلنے اور اس کے اثرات کے بارے میں کافی فکر مند ہیں. کرونا وائرس کے نئی قسم کی تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے فرانس کے ہیلتھ اتھارٹی نے بڑے یعنی بالغ افراد کو سفارش کی ہے کہ وہ بوزٹر دوز کی ویکسین ضرور لگوائے.
کرونا کی نئی ویریئنٹ کے پھیلنے کی شرح کو دیکھتے ہوئے بعض علاقوں نے پہلے ہی حفاظتی اقدامات اٹھائے ہوئے ہیں. فرانس میں حکام کی جانب سے نہ صرف اندرونی بلکہ بیرونی جگہوں پر ماسک پہننے کو دوبارہ متعارف کروایا گیا ہے.
یاد رہے کہ تازہ ترین خبروں کے مطابق فرانس میں اب تک کرونا وائرس سے ایک لاکھ بایئس ہزار پانچ سو چھیالیس افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں. اور اب تک فرانس میں 76.5 فیصد آبادی نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی مکمل ویکسین لگوائی ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں