ایران اس قابل ہے کہ صرف چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار بنا سکے، امریکہ

Jen Psaki Press Briefing 640x480
وائٹ ہاؤس ترجمان جین ساکی۔ فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکہ میں وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران اب اس قابل ہوچکا ہے کہ وہ صرف اور صرف چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے.
مردان ٹائمز کو واشنگٹن سے ملنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکہ میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ایران اب صرف چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے.
جین ساکی نے مزید کہا کہ اب ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کے لئے ایک سال نہیں بلکہ چند ہفتے درکار ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ کے لئے یہ صورتحال یقیناً تشویش اورفکرمندی کا باعث ہے۔
جین ساکی نے مزید کہا کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام کو اس وقت تیزی کے ساتھ آگے بڑھایا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے سے نکل گئی تھی.
اپنے بیان کے دوران انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کو اپنے تیزی سے جاری جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے کسی جارحانہ پیشرفت سے روکنے اور مسئلے کوحل کرنے کے لئے سفارتی راستہ اختیار کرنا بے حد ضروری ہے۔

Related Posts