افغانستان میں طالبان حکومت امریکہ کو اپنا دشمن نہیں سمجھتی، سراج الدین حقانی

Sirajudin Haqani Afghan Interior Minister 640x480
سراج الدین حقانی سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے۔ فوٹو: فائل

کابل: افغانستان میں طالبان حکومت میں وزیرداخلہ سراج الدین حقانی کے مطابق طالبان حکومت امریکی کو اپنا دشمن نہیں سمجھتی، بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات بنائے. تاہم چند امریکی اداروں اور ان کے بعض عزائم پر ہماری تحفضات ہیں.
مردان ٹائمز کے مطابق گزشتہ کئی دہائیوں تک پوری دنیا کے لئے ایک پراسرار شخصیت رہنے والے انسان اور افغانستان کے موجودہ وزیرداخلہ اور افغان طالبان کے نائب سربراہ نے ایک غیرملکی نشریاتی ادارے سے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ ہماری حکومت امریکا کو اپنا دشمن نہیں سمجھتی بلکہ ہماری حکومت کا یہ ماننا ہے کہ امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے چاہئیے.
انھوں نے انٹرویو میں مزید کہا کہ "ہماری چند امریکی اداروں کے طرز عمل کو دیکھتے ہوئے ان کے عزائم پر تحفظات موجود ہیں لیکن انھوں نے کہا کہ یہ جلد دور کر لئے جائیں گے.
افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے مزید کہا کہ یہ بات بالکل درست ہے کہ ہماری امریکہ کے ساتھ گزشتہ 20 برس کے دوران دفاعی لڑائی اور جنگ کی صورت حال تھی لیکن جب فروری 2020 میں قطر کی دارالحکومت دوحہ میں ہماری اور امریکہ کے درمیان امن معاہدہ طے پایا تو ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ اس کے بارے میں بات نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ افغان وزیرداخلہ سراج الدین حقانی جس نے حال ہی میں ایک امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا ہے اس وقت بھی امریکا کو مطلوب ترین افراد کی فہرست میں شامل ہیں. اس کے علاوہ امریکی حکومت نے ان کے سر کی قیمت یا گرفتاری میں مدد دینے پر ایک کروڑ ڈالر انعامی رقم کا انعام بھی رکھا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں