اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نو اور دس ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے

UN Secretary General Photo UN 640x480
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل۔ فوٹو: اقوام متحدہ کی ویب سائٹ

نیویارک: پاکستان میں حالیہ مون سون کی شدید بارشوں اور اسکے نتیجے میں آنے والی تباہ کُن سیلاب کی وجہ سے چاروں صوبوں میں ہونے والی تباہی کے اثرات سے نمٹنے اور حکومت اور عوام سے یکجہتی کے لئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پاکستان کا دورہ کریں گے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے دفترخارجہ کی طرف سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس 9-10 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دفترخارجہ کے اعلامیے میں مزید کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے پاکستان دورے کا اہم مقصد حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس ایک ایسے وقت میں پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے آرہا ہے جب ملک کی چاروں صوبوں کی حکومتیں تباہ کن سیلاب سے نمٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان کی اعلیٰ قیادت اور حکام سے اہم ملاقات کریں گے۔ پاکستان قیادت اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں ماحولیاتی تبدیلی کے باعث آنے والی تباہی سے نمٹنے پر تبادلہ خِیال کیا جائے گا۔
دفترخارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے اور متاثرین سمیت امدادی سرگرمیوں میں ملوث ٹیموں سے بھی ملاقات کریں گے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے پاکستان دورے سے سیلاب سے ہونے والے نقصان کے بارے میں عالمی سطح پر آگہی پھیلانے میں مدد ملے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں