کرونا وائرس نے پھر شدت اختیار کر لی، مثبت کیسس کی شرح پھر 6 فیصد سے تجاوز

Corona virus-1

اسلام آباد: کرونا وائرس نے ایک مرتبہ پھر پنجے گاڑنا شروع کئے.
این سی او سی کے سربراہ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے. اسد عمر کے مطابق بھارتی کرونا ویرینٹ سب سے خطرناک وائرس ہے جو سب سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے. اسد عمر نے بتایا کہ اسی بھارتی ویرینٹ نے گزشتہ لہر میں بھارت میں شدید تباہی مچائی. اور اس نے پورے خطے کو اپنے لپیٹ میں لیا تھا.
انھوں نے پاکستانی عوام سے درحواست کی کہ ہر کوئی ویکسین لگوائے. اور آنے والے عیدالضحیٰ کے موقع پر حصوصی طور پر احتیاط کی ضرورت ہوگی. انھوں نے لوگوں سے درحواست کی کہ جن لوگوں نے ویکسین نہیں لگوائی وہ عید میں گھر پر رہیں اور ساحتی مقامات پر جانے سے پرہیز کرے.
اس موقع پر معاون حصوصی صحت فیصل سلطان کے مطابق پاکستان میں کرونا کے پازیٹو کیسس کی شرح میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے. اور نتیجتا ڈھائی ہزار سے زیادہ نئے کیسس سامنے آرہے ہیں. پریس کانفرنس میں معاون حصوصی صحت فیصل سلطان نے مزید بتاکا کہ پاکستان میں کوڈ-19 پھیلنے کی شرح 6 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے. نئے معلومات کے مطابق کراچی میں کوڈ-19 پھیلنے کی شرح 20 فیصد جبکہ گلگت میں 22 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے. اس کے علاوہ پورے ملک میں تقریبا 1900 سے زیادہ لوگ تشویشناک حالت میں ہسپتاوں میں پڑے ہیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں