اسلام آباد: تفصیلات کے مطابق ق حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور طوفان لا کھڑا کر دیا ہے.
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے موجودہ حکومت نے ای سی سی کے اجلاس میں چینی 17 روپے، آٹے کے تھیلے میں 150 روپے اور گھی کی فی کلو قیمتوں میں 90 روپے تک اضافے کی منظوری دے دی ہے.
ای سی سی کے اجلاس کی صدارت وزیرخزانہ شوکت ترین نے کی جس میں مختلف اشائے خوردونوش کے قیمتوں میں ہوزشربا اضافے کی منظوری دے دی ہے. اجلاس کے دوران چینی کو 17 روپے فی کلو اضافہ مہنگا کردیا گیا ہے، اور اب عوام کو یوٹیلٹی سٹورز پر چینی 68 روپے کی بجائے 85 روپے فی کلو ملے گی. اجلاس میں 20 کلو آٹے کی قیمت میں 150 روپے اضافہ کرریا گیا ہے. اور اب غریب عوام کو 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے کی بجائے 950 روپے میں ملے گی.
اسی طرح فی کلو گھی کی قیمت میں 90 روپے تک اضافے کی منظوری دے دی ہے. اور اب عوام کو 170 روپے فی کلو ملنے والا گھی 260 روپے فی کلو میں ملے گا.
پی ٹی آئی حکومت کے خوراک کے چیزوں میں اضافے پر عوام کا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے. عوام کے مطابق اس حکومت نے تو عوام کے خون چوس لیا ہے. غریب عوام کو دو وقت کی روٹی مشکل سے مل رہی ہے اور دوسری جانب حکومت مہنگائی میں دھڑادھڑ اضافہ کر رہا ہے.
Menu