افغانستان کے وزیرخارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ عالمی برادری حکومت سازی پر بے جا شرائط عائد کرنے سے گریز کرے.
کابل: افغانستان کے نئے وزیرخارجہ امیر خان متقی کے مطابق جہاں بھی تبدیلی آتی ہے تو وہاں پر اپنے بااعتماد لوگوں پر مشتمل حکومت بنائی جاتی ہے. اس لیے عالمی دنیا افغانستان کے نئے حکومت پر بے جا شرائط عائد کرنے سے گریز کرے.
مردان ٹائمز کی رپورٹس کے مطابق امیر خان متقی نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ امداد کو سیاست کی نذر نہ کرے. یہ بات انھوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی.
یہ خبربھی پڑھیں: پاکستان کا افغانستان کے عوام کے لئے امداد کی فراہمی شروع
انھوں نے عالمی برادری کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی امداد پر دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ مالی امداد مستحق لوگوں کو نہایت شفاف انداز میں پہنچائے جائے گی.
افغانستان کے نئے وزیرخارجہ امیر خان متقی نے پاکستان کی حصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان نے مشکل وقت میں انسانی ضروریات کا سامان پہنچایا. جس پر پاکستان کے شکرگزار ہیں.
انھوں نے امریکہ سے بھی کہا کہ امریکہ ایک بڑا ملک ہے اور اسے دل کھول کر بڑے ضرف کا مطاہرہ کرنا چاہیے.
Menu