انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں مزید اضافہ، 176 کی سطح بھی عبور کرلی

امریکی ڈالر

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی اُونچی اُڑان جاری ہے اور اس نے 167 روپے کی سطح بھی عبور کرلی.
مردان ٹائمز کی اطلاعات کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی جارہی ہے اور کاروبار کے آغاز پر ہی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ دیھکنے میں آیا. ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے ڈالر کی قیمت 174.20 ہوگئی لیکن کچھ دیر بعد اس کی قیمت میں‌ مزید 17 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اسی طرح ڈآلر کی قیمت 174.35 روپے کی سطح پر پہنچ گئی.
کراچی سے مردان ٹائمز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کی بجائے مزید 1.82 روپے کا اضافہ ہوگیا اور اس کے بعد ڈالر کی انٹر بینک قیمت 176 روپے تک پہنچ گئی.
یہ خبر بھی پڑھیں: موجودہ حکومت کی طرف سے پاکستان کے قرضوں کی بوجھ میں مزید 16 ہزار ارب کا اضافہ
یاد رہے کہ اس سے ایک دن پہلے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1.27 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اور اس کی قیمت 174.19 کی سطح پر بند ہوئی تھی.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں