دُبئی: یو اے ای کی جانب سے دفاعی ساز و سامان کے حوالے سے پاکستانی کمپنی سے 6 ارب اور 65 کروڑ روپے سے زائد کا معاہدہ طے پاگیا ہے.
پاکستان کے لئے ایک اور اچھی خبر سامنے اگئی ہے. تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کی ایک دفاعی کمپنی ‘گلوبل انڈسٹریل اینڈ دیفنس سلوشن’ کے ساتھ 6 ارب اور 65 کروڑ روپے کا ایک معاہدہ طے پا گیا ہے.
اسے حوالے سے اماراتی وزارت دفاع کی ترجمان کرنل سارہ حمد الحجری نے بھی تصدیق کی ہے اور ایک بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ (جی آئی ڈی ایس) کے ساتھ مختلف ہتھیاروں کی خریداری کے لئے 6 ارب اور 65 کروڑ سے زائد کا دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے.
واضح رہے کہ پاکستانی دفاعی کمپنی ‘گلوبل انڈسٹریل اینڈ دیفنس سلوشن’ (جی آئی ڈی ایس) کے ساتھ یہ معاہدہ دُبئی ایئر شو 2021 میں کیا گیا. اس موقع پر اماراتی وزارت دفاع کی ترجمان کرنل سارہ حمد الحجری نے مزید بتایا کہ نمائش کے چھوتے روز دفاعی ساز و سامان کی خریداری کے حوالے سے سات بڑے معاہدے کیے گئے جن کی کُل مالیت ساڑھے 22 ارب اماراتی درہم ہے.
دُبئی ائیر شو 2021 میں دو امریکی کمپنیوں ‘ایلینٹ ٹیک سسٹم آپریشنز’ اور لاک ہیڈن مارٹن گلوبل انک’ کے ساتھ سب سے بڑے معاہدے کئے گئے. پہلی کمپنی کے ساتھ ائیر فورس اور فضائی دفاعی نظام کے حوالے سے معاہدہ کیا گیا جس کی مالیت 17 کروڑ 58 لاکھ اماراتی درہم ہے. جبکہ دوسری کمپنی کے ساتھ اییر فورس اور ائیر ڈیفینس کمانڈ سسٹمز کے لئے تکنیکی معاونت کے لئے معاہدہ کیا گیا.
Menu