پشاور: خیبر پختونخوا میں آئندہ انتخابات کے سلسلے میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی لاہور اور اسلام آباد میں شروع ہوگئی ہے.
مردان ٹائمز کو پشاور سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں تیاریاں شروع ہوگئی ہیں. اس سلسلے میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام بھی شروع ہوگیا ہے جوکہ لاہور اور اسلام اباد میں ہونے جارہاہے.
خیبر پختونخوا میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے 10 کروڑ سے زائد کی بیلٹ پیپرز چھاپے جارہے ہیں. اس سلسلے میں خیبر پختونخوا کے صوبائی الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بریفنگ میں کہا کہ آیندہ انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز جماعتی بنیادوں پر چھاپے جارہے ہیں.
خیبر پختونخوا کے الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا.
یہ خبر بھی پڑھیں: پورے پاکستان میں کنٹونٹمنٹ بورڈز کے انتحابات کے لئے ووٹنگ جاری
اُدھر کل سپریم کورٹ میں خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا کام مزید تیز کیا گیا ہے. واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا پلا مرحلہ 19 دسمبر کو ہونے جارہا ہے.
Menu