وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

shaukat tareen press conference 2
فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین بھی مہلک وائرس میں مبتلا ہو گئے جس کی وجہ سے ای سی سی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا.
مردان ٹائمز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین بھی مہلک کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں. انھوں نے کرونا کا ٹیسٹ کیا تھا جوکہ مثبت آیا ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے خود کو کیا ہے.
دوسری طرف وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کرونا وائرس کا شکار ہونے کے وجہ سےای سی سی کا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ہے. سرکاری زرائع کے مطابق انھوں نے آج اہم اجلاسوں میں شرکت اور صدارت کرنی تھی تاہم وہ اجلاس آج اسی وجہ سے ملتوی کردیے گئے ہیں. مزید تفصیلات کےمطابق شوکت ترین نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے اور احتیاطی تدابیر کے باعث وہ آج دفتر نہیں آیے.
یہ خبر بھی پڑھیں: کرونا وبا، سکولوں میں حاضری 50 فیصد کرنے سمیت کئی پابندیوں کا فیصلہ، این سی او سی
یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما شہباز شریف کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے. اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو مکمل طور پر آرام کا مشوردہ دیا ہے اور اسی لئے انھوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں