ایک سیاسی جماعت کی طرف سے فوج کے خلاف پروپیگنڈہ مہم ناقابل برداشت ہے، چوہدری شجاعت حسین

Chaudhry Shujjat Hussain Photo Dawn News 640x480
Chaudhry Shujjat Hussain. Photo: Dawn News

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاک فوج نے ہر مصیبت، آفت اور مشکل گھڑی میں پاکستانی قوم کی مدد اور خدمت کی، اور پاکستان قوم کو اکھیلا نہیں چھوڑا، جبکہ ایک سیاسی جماعت کی طرف سے فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم ناقابل برداشت ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان قوم پر جو بھی بڑی سے بڑی آفت، مصیبت یا مشکل گھڑی آئی تو پاک فوج ہمیشہ پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑی نظر آئی ہے، اور ہر وقت پاکستانی قوم کی مدد کی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ پاک فوج نے ملک میں امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے میں ہمیشہ ہی اہم کردارادا کیا اور قربانیاں دیں۔ انھوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے سانحہ میں شہدا کے اہل خانہ کے غم اور دکھ درد میں براب کی شریک ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بزرگ رہنما چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاست دان اپنے سیاسی مصلحتوں کو نظر انداز کر کے فوج ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں، انھوں نے کہا پاکستانی قوم ہر چیز برداشت کر سکتی ہے لیکن پاک فوج کے خلاف غلط اور غلیظ پروپیگنڈا مہم بالکل ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے۔
انھوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ سیاست دان سیاسی معاملات اور مصلحتیں پس پشت رکھ کر پروپیگنڈا مہم کو ناکام بنائیں اور فوج کی مکمل سپورٹ کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں