خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں بھی ہنگامی حالت نافذ

Flood Water in Sindh Photo File 640x480
منڈا ہیڈ ورکس کا ایک حصہ پانی میں بہہ گیا جس سے چارسدہ اور نوشہرہ میں سیلاب کا خطرہ یقینی ہوگیا ہے۔ فوٹو: فائل

مردان: دریائے سوات میں سیلابی صورتحال کے باعث اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر متنقل کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ مردان نے بھی ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق خیبرپختونخوا کے پراوینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی طرف سے جاری کئے گئے اعلامیے کی روشنی میں مردان میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظرضلع مردان کے ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ عارف نے ضلع بھر میں فلڈ ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ضلع مردان کی جانب سے جاری کئے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی کے دوران ضلع بھرکے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے، ہسپتال، نجی عمارتیں و گاڑیاں ضلعی انتظامیہ کے براہ راست انتظامی کنٹرول میں رہیں گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں لوگوں کو علاج معالجے کی بہترسہولیات فراہم کیے جائے اور اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کومحفوظ مقامات پر منتقلی کا انتظام کیا جا سکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں