سندھ میں منچھر جھیل سے پانی کے اخراج کے لیے دوسرا شگاف ڈال دیا گیا

Official administers cut on Manchar lakes for water discharge Photo Dunya News 640x480
منچھر جھیل میں پانی کی اخراج کے لئے اس میں اور شگاف ڈال دیا گیا ہے۔ فوٹو: دنیا نیوز

کراچی: صوبہ سندھ میں واقع منھر جھیل میں پانی کی سطح حالیہ مونسون کی شدید بارشوں کی وجہ سے خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے اور اس کے پٹنے سے مزید تباہی پھیل سکتی ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق صوبہ سندھ میں واقع منچھر جھیل میں شدید بارشوں کی وجہ سے پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ چکا ہے اور سندھ حکام کی جانب سے منچھر جھیل سے پانی کے اخراج کے لئے آرڈی پچاس کے قریب دوسرا شگاف ڈالا گیا ہے۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سندھ کے صوبائی وزیر جام خان شورو نے کہا کہ اس سے قبل کبھی تاریخ میں مچھر میں اتنا زیادہ پانی کبھی نہیں آیا۔
واضح رہے کہ سنہ 2010 کے سیلاب آنے وجہ سے منچھر جھیل کی سطح 210 فٹ بلند ہونے پر اس میں شگاف پڑ گیا تھا۔ لیکن سندھ میں متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ جھیل میں پانی کی سطح اور بھی اوپر چلا گیا ہے اور یہ اب 223 فٹ تک پانی سے بھر چکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جھیل کے کناروں کو پٹنے سے بچانے کے لئے کوشش کی جارہی ہے کہ دریائے سندھ میں اس کے پانی کا اخراج کیا جائے۔
سندھ حکام کے مطابق اس وقت منچھر جھیل سے چار مختلف مقامات سے پانی دریائے سندھ میں خارج کیا جا رہا ہے ان چار مقامات میں سے دو شگاف ہیں اور دو نہریں ہیں۔
سندھ حکام کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ اس مرتبہ منچھر جھیل میں پانی کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے مشکلات پیس آ رہی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں