اسلام آباد: پاکستان کے وزیر داخلہ بلاول زرداری نے صدر مملکت کو سخت الفاظ میں دھمکی دی ہے کہ اگر اس مرتبہ بھی انھوں کسی طرح گڑ بڑ کی تو اس کے تنائج بھگتے بڑے گے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک تازہ ترین بیان میں کہا کہ صدر عارف علوی کے پاس آخری موقع ہے، اگراس مرتبہ بھی انھوں نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی میں کوئی گڑبڑ کرنے کی کوشش کی تو پھر انھیں اس کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران مزید کہا کہ ’آرمی چیف جنرل باجوہ نے توسیع لینے سے انکار کرکے آئینی کردار ادا کیا ہے اورپی ٹی آئی چئیرمین عمران نیازی کو یہ آئینی کردار قبول نہیں ہے۔ بلاول زرداری نے مزید کہا کہ عمران نیازی آزادی کے نام پر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔‘
پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں انھوں نے مزید کہا کہ قانون کے تحت آرمی چیف کی تعیناتی وزیر اعظم کا اختیار ہے اور عمران خان اس عمل کو سبوتاژ کر کے ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں جس کی انھیں اجازت نہیں دی جائے گی۔
Menu