روس سے سستا تیل خریدنے کی تیاریاں مکمل، روسی وفد دورہ پاکستان متوقع

Russian Oil agreement with Pakistan Photo The Jang News 640x480
Russian Oil agreement with Pakistan Photo The Jang News

اسلام آباد: پاکستان روس سے سستا تیل خریدنے کے معاہدے لئے جلد تجربہ کار افسران پر مشتمل ایک وفد جلد پاکستان کا دورہ کرنے والا ہے، جو کہ دونوں ممالک کے درمیان تیل خریدنے کے معاملے اور معاہدے کو دیکھے گا۔
مردان ٹائمز کے مطابق روس سے سستی تیل کی خریداری کے معاہدے کی تیاریاں مکمل ہو چکیں، اور اس سلسلے میں بہت ہی جلد ایک روسی وفد پاکستان کا دورہ کرنے والا ہے۔
ذرائع کے مطابق روس خام تیل کے معاہدے کے سلسلے میں دنیا کے برابر یا اس سے بھی زیادہ ڈسکاونٹ پر تیل پاکستان کو فروخت کرے گا۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے ایک بیان میں پاک روس سستے تیل خریداری معاہدے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان روس سے سستا تیل خریدے گا اور روس پاکستان کو باقی دنیا یا اس سے بھی کم نرخ پر تیل فروخت کرے گا اور اس معاہدہ کی تیاری جاری ہے۔
انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ روس پاکستان کو خام تیل میں دنیا کے برابر یا اس بھی زیادہ رعایتی قیمت پرتیل دے گا۔ وفاقی وزیر مصدق ملک نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت جاری ہے، اور روس کا سنیئر ترین افسران پر مشتمل ایک وفد پاکستان آرہا ہے،روسی وزیر توانائی وزیر مملکت توانائی سمیت پورا وفد آئیگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں