ترقی پذیر معیشتوں کے لسٹ سے پاکستان کی اخراج پر شہباز شریف کی اظہار تشویش

Shahbaz Sharif PML (N) President
فوٹو: فائل

لاھور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور موجودہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ترقی پذیر ممالک کی لسٹ سے پاکستان کو نکالنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے.
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر ہر شہبازشریف کے مطابق پاکستان کا نام ابھرتی ہوئی معیشتوں کی لسٹ سے نکالنا نہایت ہی تشویش ناک اور افسوسناک ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی کی تنزلی اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ عوام کو درپیش مشکلات اور مصائب میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہاہے.
انھوں نے مزید کہا کہ یہ نہ صرف پاکستان بلکہ پاکستانی عوام کے لئے بھی نہایت بری خبر ہے کہ پاکستان کوفرنٹئیر مارکیٹس میں شمار کیا گیاہے. یہ صاف الفاظ میں ملکی معاشی بدحالی کو ضاہر کرتی ہے.
مسلم لیگ (ن) کے صدر نے مزید کہا کہ نوازشریف کے دور میں پاکستان دنیا کی 20 ابھرتی معیشتوں میں شمار ہوتا تھا. جبکہ موجودہ نالائق حکومت کی تین سال میں پاکستان سے معاشی ترقی اور عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے لئے ملک سے وہی درجہ بھی چھن گیا ہے. اور یہ نہایت افسوس کا مقام ہے.
جبکہ مورگن کی درجہ بندی اس بات کی بھی ثبوت ہے کہ حکومتی معاشی اعداد و شمار غلط ہے. اورحکومت عوام کی آنکھوں میں دھول جونک رہا ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں