دنیا میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں ایک چور دوسرے چور کا احتساب کرہی ہے

Shahid Khaqan Abbasi 640x480

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں ایک چور دوسرے چور کا احتساب کرہے ہیں.
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے سوال و جواب کے دوران کہا کہ دنیا میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں چور دوسرے چور کا احتساب کر رہے ہیں. اس موقع پر انھوں نے پی ٹی آئی کے رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کو کھڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ انھوں نے کرپشن کے حوالے سے ایف آئی اے اور نیب کو کتنے خطوط لکھے ہیں.
انھوں نے پی ٹی آئی کی پالیسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے. پیٹرول، ڈیزل، بجلی کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے. انھوں نے کہا پی ٹی آئی حکومت عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارہی ہے. انھوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کے مشیر فرار ہوگئے ہیں.
میڈیا سے گفتگو کے دوران انھوں نے مزید بتایا کہ جو لوگ مشیر کی نوکری چوڑکر چلے گئے ہیں وہ اپنے اثاثے سامنے لائے. نواز شریف سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ ان کا علاج چل رہا ہے. کہ اس سال آئیں یا اگلے سال، تاہم جب ان کا علاف مکمل ہوجائے گا تو وطن واپس آجائیں گے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں