پنجاب سیاست میں نیا موڑ، پی ٹی آئی نے اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد جمع کردیا

Deputy Speaker punjab assembly

لاہور: پنجاب کی سیاست میں نیا موڑ آگیا ہے، پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق پنجاب کی سیاست میں ایک نیا بحران پیدا ہوگیا ہے. سپریم کورٹ نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے حوالے سے عدالتی ریمارکس دئے تھے. ریمارکس کی روشنی میں پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے رات گئے ایک نوٹیفکیشن جاری کرنے کے زریعے دوبارہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کردیا ہے.
دوسری جانب ترجمان اسمبلی زین علی نے آج ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے طلب کئے گئے اجلاس کو غیر آئینی قرار دیا ہے اور اس حوالے سے کہا کہ اجلاس آج نہیں بلکہ 16 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔
موجودہ صورتحال کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عمدم اعتماد جمع کرا دی گئی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جو تحریک عدم اعتماد ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف جمع کرائی گئی ہے اس کی منظوری وزیر اعظم سے بھی حاصل کی گئی.
واضح رہے کہ ڈپٹ اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد پر میاں محمود الرشید اور دیگر ارکان اسمبلی کے دستخط موجود ہیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں