پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کا قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے ضمنی الیکشن خود لڑنے کا فیصلہ

Imran Khan Speech Photo File 640x480
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پی ٹی آی کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں سے ضمنی الیکشن خود لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے قومی اسمبلی کے اسپیکر کی طرف سے قومی اسمبلی کے ممبران کے استعفے منظور کرنے اور ان پر الیکشن کمیشن کی طرف سے انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کے بعد اُن نشستوں 25 سیتمبر پر ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔
جیسے ہی الیکشن کمیشن کی طرف سے ان حلقوں پر دوبارہ ضمنی انتحابات کے لئے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد پی ٹی آئی چیرمین عمران خان نے قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کی اور اس کے بعد ان قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن خود لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان حلقوں پر25 ستمبر پر دوبارہ انتحابات کی شیڈول جاری کیا ہے۔ مردان ٹائمز کو پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی عمران خان نے کم از کم 8 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے، زرائع کے مطابق عین ممکن ہے کہ وہ ایک نشست پر کاغذات جمع نہ کروائیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں