اسلام آباد: پی ٹی آئی چئیرمین اور سابق وزیراعطم عمران خان کی تقریر کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے پھر سے اس کی وضاحت کر دی۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما فواد چوہدری نے ایک نجی چینل سے بات کرتے وہئے کہا کہ ہم فوج سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، عمران خان کی تقریر کا ایک پس منظر ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے مزید کہا کہ خرم دستگیر نے کہا تھا انہیں کہا گیا کہ عمران خان اپنی مرضی کا آرمی چیف لائے گا۔ فواد چوہدری نے اس حوالے سے کہا کہ اس وقت آئی ایس پی آر کو خرم دستگیر کو فی الفور شٹ اپ کال دینی چاہیے تھی۔
اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز چکوال جلسے سے اپن خطاب کہا تھا کہ گمنام نمبروں سے دھمکیاں دینے کے لیے فون آتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مسٹر ایکس اور مسٹر وائے لوگوں کو دھمکیاں دیتے ہیں۔
چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ خفیہ نمبروں سے ڈرانے والے کہتے ہیں کہ میں یہ کر لوں گا اور میں وہ کر لوں گا، لیکن میں اُن سے واضح طور پر کہتا ہوں کہ جو کرنا ہے کرو، ہم بھی کریں گے۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعظم شہباز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ‘صدر پیوٹن کے سامنے شہباز شریف کی کانپیں ٹانگ رہی تھیں۔ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے یو این سیکرٹری جنرل سے جو باتیں کیں وہ کسی وزیر اعظم کو زیب نہیں دیتیں۔’
Menu