پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے سرینڈر کرلیا، خاتون جج سے معافی مانگنے کے لئے تیار

Imran Khan Coming to Court Photo File 640x480
عمران خان عدالت سے باہر آرہے ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آ باد: پی ٹی آئی چئیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے آخر کارایک سرینڈرکرہی لیا اور ایڈیشنل جج زیبا چوہدری سے متعلق دیئے گئے دھمکی آمیز بیان پر متعلقہ خاتون جج کے پاس جاکر معافی مانگنے پر اپنی رضامندی ظاہر کردی۔
مردان ٹائمز کے مطابق سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چئیرمین عمران نیازی نے اپنی ساسی کئیریربچانے کے لئے بالآخر عدالت کے سامنے سرینڈر کرہی لیا اور عدالت میں بیان دیا ہے کہ وہ متعلقہ خاتون جج کے گھر جاکر معافی مانگنے کے لئے تیار ہے۔ عمران نیازی کے اس بیان پراسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کے خلاف فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی۔
عدالت میں پیشی کے دوران عدالت میں عمران خان روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ میں خاتون جج کے پاس جاکر معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں، انھوں نے کہا کہ اگر میں نے کوئی ریڈ لائن کراس کی تو اس پر بھی میں نہایت ہئ معذرت خواہ ہوں۔ عدالت میں سرینڈر کرتے ہوئے انھوں کہا کہ میں عدالت کو یقین دلاتا ہوں کہ آئندہ ایسی کوئی بات نہیں کروں گا۔
پی ٹی آئی چئیرمین کا اس سے قبل موقف یہ تھا کہ میں کیوں معافی مانگوں۔ تاہم اب عمران خان کو یہ احساس ہونا چاہئے کہ وہ دیگر آئینی اداروں کے خلاف جو غلط زبان کا استعمال کر رہے ہیں اس پر بھی معافی دل کھول کر مانگ لینی چاہیے۔ سابق وزیراعظم کی طرف سے اس طرح کی حرکتیں ذیب نہیں دیتی ان کو محاذآ رائی کی بجا ئے مفاہمت کی سیا ست کا راستہ اختیار کرلینا چاہئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں