پی ٹی آئی چئیرمین عمران نیازی کو اتوار کے روز بھی ضمانت مل گئی، شرجیل میمن

Sharjeel Memon PPPP Leader Photo File 640x480
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔ فوٹو: فائل

کراچی: صوبہ سندھ کے وزیراطلاعات اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سیئیر رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران نیازی کو اتوار کے روز بھی عدالت سے ضمانت مل گئی، کیا یہ دیگر پاکستانیوں کے لئے بھی میسر ہوگی؟
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سئینر رہنما اور صوبہ سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل میمن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ عمران نیازی کو عدالتوں سے اتوار کے روز بھی ضمانت مل گئی۔
انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شئیر کی اور لکھ کر سوال اُٹھایا ہے کہ کیا یہ سہولت دیگر پاکستانیوں کے لیے بھی موجود ہو گی؟


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انھوں نے مزید لکھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان اپنی تقریروں میں یہ کہتے ہیں کہ وہ گرفتاری سے نہیں ڈرتے، مگر دوسری طرف وہ خیبرپختونخوا اور پنجاب پولیس کے پیچھے کیوں چھپ رہے ہیں؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں