اسلام آباد: پی ٹی آئی چئیرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے سپریم کورٹ کو کرائی گئی یقین دہانی سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔
مردان ٹائمز کے مطابق پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے توہین عدالت کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنماؤں کی طرف سے جمع کرائی گئی یقین دہانی سے مُکر گئے اور لاتعلقی کا اظہار کردیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے توہینِ عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔ اس سلسلے میں تازہ ترین خبروں کے مطابق عدالتِ عظمیٰ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ 25 مئی کے لانگ مارچ میں پی ٹی آئی قیادت نے جو یقین دہانی جمع کرائی ہے اس کا ممجھے کوئی علم نہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے جو تحریری جواب جمع کیا ہے اس میں اس کا کہنا ہے کہ عدلیہ کا بہت احترام کرتا ہوں، سپریم کورٹ کے کسی حکم کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی جانب سے ان کے وکلاء نے سپریم کورٹ کوتحریری طور پر یقین دلایا تھا کہ مظاہرین ریڈ زون میں داخل نہیں ہوں گے۔
Menu